چنتامنی:21 /دسمبر(محمد اسلم /ایس او نیوز )تعلقہ انتظامیہ کے زیر نگرانی میں 19دسمبر کو تعلقہ کے بورمکلہلی سمودیا بھون میں کندایا عدالت پروگرام انعقاد کیا گیااُس پروگرام میں آزو بازو جنتادل(ایس)کونسلر و جنتادل(ایس) کے لیڈروں کو بیٹھ کر صرف جنتادل(ایس)کارکنان کیلئے کندایا عدالت پروگرام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے تعلقہ انتظامیہ کے خلاف شہر کے ٹروالر س بنگلہ سے احتجاجی ریلی نکالی تحصیلدار دفتر کا گھیراؤ کرکہ کئی گھنٹے تعلقہ انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ 19دسمبر کو تعلقہ انتظامیہ کے چند افسران مل کر کندایا عدالت پروگرام انعقاد کئے اُس پروگرام میں صرف جنتادل(ایس)کارکنوں کو ہی مدعو کرکہ انھیں کے مسئلہ کا حل کیا گیا ہے تعلقہ انتظامیہ کے چند افسران جنتادل(ایس)لیڈروں کے کٹ پتلی بن کر ڈیوٹی کررہے ہیں چنتامنی کے تحصیلدار دفتر میں زیادہ تر جنتادل(ایس)لیڈروں کا ہی دربار چلتا ہے۔احتجاجیوں نے کہا تعلقہ انتظامیہ کے طرف سے جو بھی پروگرام منعقد ہوتا ہے اُن پروگراموں میں کانگریس کے ضلع پنچایت کارکنان و تعلقہ پنچایتی کارکنوں کو مدعو کرنا چاہئے لیکن تحصیلدار جنتادل(ایس)کے لیڈروں کو ڈر کر کام کررہے ہیں ایسے تحصیلدار کی یہاں کوئی ضرورت نہیں ہے تحصیلدار کے ہر ایک دفتر میں جنتادل(ایس)کے لیڈرن افسروں کو ڈراتے اور دھمکاتے رہتے ہیں لیکن افسران ان کے دھمکیوں سے کافی مایوس ہوچکے ہیں ۔احتجاجیوں نے اور کہا کہ اس سے قبل کیوار ہوبلی میں بھی کندایا عدالت پروگرام انعقا د کیا گیا تھا اُس پروگرام کی کانگریس لیڈروں کو کانوں تک خبر نہیں 19دسمبر کو جو بورمکلہلی میں کندایا عدالت پروگرام ہوا ہے اُس میں جتنے عرضیوں کو درست کیا گیا ہے اُسکو دوبارہ ہمارے سامنے چھان بین کیاجائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو احتجاج کیا جائے گا ۔اس احتجاج کے موقع تحصیلدار گنگپا پہنچے تو احتجاج کررہے کانگریس کے لیڈر تحصیلدار پر برس پڑے اور تحصیلدار سے کہا کہ چنتامنی حلقے میں بیشمار کانگریس کے ضلع پنچایت و تعلقہ پنچایت اراکین ہونے کے باوجود کیوں پروگرام کی اطلاع نہیں دی جاتی صرف جنتادل(ایس)لیڈروں کو ساتھ میں لیکر پروگرامس کیا جاتا ہے تعلقہ انتظامیہ کے افسران کانگریس لیڈروں کو نظرانداز کردئیے ہیں ۔اس موقع پر تحصیلدار گنگپا نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 19دسمبر کو جو کندیا عدالت پروگرام میں جتنے عرضیوں کو درست کیا گیا ان عرضیوں کی دوبارہ جانچ کی جائیگی اور پھر سے عنقریب کندیا عدالت پروگرام کے انعقاد کرنے کے تاریخ کا اعلان کیاجائیگا ۔اس یقین پر احتجاجیوں نے احتجاج کو یادداشت پیش کرکہ واپس لیا اس احتجاج میں ضلع پنچایت رُکن شیونا اسکول سبا ریڈی تعلقہ پنچایتی رُکن سیکل راج کمارچوڈرایڈی گرام پنچایتی صدر آمجد پاشاہ منی سوامی ریڈیاشوک سوریش منجوناتھ ریڈی کنپا ریڈی آنور سبانا سمیت کئی کانگریس کے لیڈرس موجود رہے۔